جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

گل پلازہ کا ملبہ لے جانے والے 2 ڈمپر غائب ہو کر کہاں گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 جنوری 2026): شہر قائد میں تیسرے درجے کی خوف ناک آگ کا شکار ہونے والے، ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ کے ملبے کے 2 ڈمپر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متاثرین کی ایک ایک چیز ہمارے پاس امانتاً موجود ہے، تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز ملبے کے دو ڈمپر غائب ہو گئے ہیں، جن کا جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے کا کام 2 روز سے چل رہا ہے، ٹیکنیکل چیزوں کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، عمارت کا 40 فی صد سے زائد حصہ منہدم ہو چکا ہے، اور عمارت کا وزن کم کرنے کے لیے ایئر کنڈیشن اتارے جا رہے ہیں۔

دوسری اور تیسری منزل کی مساجد اور گل پلازہ کے عقبی حصے میں سرچ آپریشن نہیں ہو سکا

انھوں نے کہا تمام متاثرین کا دکھ سمجھ سکتا ہوں، لواحقین چاہتے ہیں جلد از جلد لاشوں کی شناخت کی جائے، آتشزدگی کے بعد سے ہی انفارمیشن ڈیسک کام کر رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، اور ایس بی سی اے کی رپورٹ کے بعد رمپا پلازہ سے متعلق کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 8 ڈمپرز کے ذریعے ملبہ منتقل کیا جا رہا تھا جن میں سے دو غائب ہو گئے ہیں، جن میں تاریں اور کاپر موجود تھا، دونوں ڈمپرز گل پلازہ سے نکلے مگر ڈمپنگ پوائنٹ پر نہیں پہنچے۔ ڈی سی ساؤتھ نے غائب ڈمپرز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈمپرز کے غائب ہونے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں