بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

عمارت میں 7 دروازوں میں سے 2 کھلے تھے باقی بند تھے، ترجمان سندھ حکومت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 جنوری 2026): سندھ حکومت کے ترجمان نے گل پلازہ میں آتشزدگی سے ہونے والے شدید نقصان کے تناظر میں بتایا کہ عمارت میں 7 دروازوں میں سے 2 کھلے تھے اور باقی بند تھے۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا گل پلازہ کی عمارت میں کیمیکل اور کپڑا ہونے کے باعث آگ بار بار بھڑک رہی ہے، جب کہ عمارت میں 7 دروازوں میں سے 2 کھلے تھے اور باقی بند تھے، اس سلسلے میں جس کی بھی غفلت تھی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ عمارت میں کیمیکل اور پرفیوم شاپس کی وجہ سے آگ بجھانے میں رکاوٹ پیش آئی، ریسکیو عملے کو عمارت میں داخل ہونے میں دشواری ہو رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آگ بجھانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال جاری ہے، حالاں کہ اس وقت تک فوم کا استعمال شروع ہی نہیں کیا گیا تھا، اور ریسکیو عمل پر یہی تنقید کی جا رہی ہے کہ آگ تیسرے درجے کی ہونے کے باوجد فوم کا استعمال دوپہر بارہ بجے کے بعد کیا گیا۔

گل پلازہ میں شادی کی شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین بھی لاپتا

ترجمان نے کہا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، فائر فائٹرز جانفشانی سے کام میں مصروف ہیں، کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر رات گئے پیدا ہونے والے مسائل بھی دور کر دیے گئے ہیں، رات سے افسران، عوامی نمائندے اور ذمہ داران اسپاٹ پر موجود ہیں، حکومت کی اولین کوشش ہے کہ ریسکیو کا عمل مکمل کیا جائے۔

انھوں نے کہا حکومت سندھ مشکل کی گھڑی میں تاجروں اور عوام کے شانہ بشانہ موجود ہے ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، گل پلازہ کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں