پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

گل پلازہ سے ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے، منہاج گلفام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 جنوری 2026): موبائل الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی پوری مارکیٹ جل کر خاکستر ہو گئی ہے، یہ مارکیٹ اربوں روپے کا ٹیکس پیدا کر کے دیتی ہے۔

انھوں نے کہا گل پلازہ سے ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے، یہ آگ صرف کراچی کی ایک مارکیٹ کو نہیں لگی بلکہ کراچی کی معیشت کو لگی ہے، پلازے میں تقریباً 1200 دکانیں اور ڈیڑھ سے 2 لاکھ خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔

منہاج گلفام نے خبردار کیا ہے کہ تاجر اور خریدار اب بھی پلازہ کے اندر موجود ہیں۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ میں گزشتہ شب رات 10 بجے لگنے والی خوف ناک آگ بجھائی نہ جا سکی، 12 گھنٹے گزر گئے، آتش زدگی کے باعث عمارت میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، ریسکیو عملے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تیسرے درجے کی آگ کے باعث گل پلازہ کے منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، پلازے میں وقفہ وقفہ سے سلنڈر اور اے اسی آؤٹر پھٹنے کی بھی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

آتشزدگی کے باعث گل پلازہ کا عقبی حصہ زمین بوس، فائر فائٹر دب کر جاں بحق

مارکیٹ میں جھلسنے، دم گھٹنے اور عمارت کا عقبی حصہ منہدم ہونے سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، زخمی آصف، فراز اور عامر اسپتال میں چل بسے، 2 لاشیں مارکیٹ کی ایک دکان سے ملیں، جب کہ ملبے تلے دبنے سے ریسکیو اہلکار فرقان جاں بحق ہوا۔ اسپتال میں زیر علاج 20 میں سے 12 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پلازہ کی دوسری اور تیسری منزل پر متعدد افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، پلازے میں پھنسے افراد کو تلاش کرنے کے لیے فائر بریگیڈ اسنارکل کی مدد لی جا رہی ہے، آگ بجھانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں