کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ سے رمپا پلازہ کو نقصان پہنچنے کی خبر پر بلڈنگ انتظامیہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق رمپا پلازہ کی انتظامیہ نے کہا کہ عمارت مکمل طور پر محفوظ ہے، گل پلازہ کے برابر میں واقع رمپا پلازہ کو نقصان پہنچنے کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، آتشزدگی سے رمپا پلازہ کے پارکنگ کوریڈور کی ایک دیوار متاثر ہوئی۔
مزید پڑھیں: گل پلازہ میں ہولناک آگ ! پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
سانحہ گل پلازہ کو تین روز گزر چکے ہیں اور عمارت کا بہت سا حصہ زمیں بوس ہوچکا ہے، رمپا پلازہ کی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے نعیم احمد نے بتایا کہ رمپا پلازہ کی پارکنگ ریمپ کی ایک دیوار گرگئی جس کی وجہ یہ ہے کہ برابر سے ہیٹ آئی۔
انھوں نے کہا کہ ساتھ موجود پلر پورے گرگئے ہیں مگر عمارت میں کوئی دراڑ نظر نہیں آئے گی، رمپا پلازہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے کہ رمپا پلازہ کو نقصان پہنچا ہے۔
gul plaza تمام خبریں
نعیم احمد نے کہا کہ جو لوگ یہ باتیں کررہے ہیں کہ ایک اور سانحہ ہونے والا ہے اور رمپا پلازہ کی دیورا گرگئی، یہ بلڈنگ ٹوٹنے والی ہے اور گرنے والی ہے تو ایسا کچھ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ دیواریں توڑ کر ہم نے آگ بجھائی ہے 100 آدمیوں کو ریسکیو کیا ہے، ہمارا اپنا فائر فائٹنگ سسٹم ہے، ہم نے یہاں سے 17 ہزار گیلن پانی ڈالا۔
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں


