بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

گل پلازہ آگ: وجہ شارٹ سرکٹ ہے تو کے-الیکٹرک پر مقدمہ ہونا چاہیے، تاجر رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 جنوری 2026): تاجر رہنما جمیل پراچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر گل پلازہ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے تو کے-الیکٹرک پر مقدمہ ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ گل پلازہ کی عمارت کے 2 حصے منہدم ہو چکے ہیں اور اطلاعات ہیں متعدد لوگ دبے ہوئے ہیں، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں، 6 کے قریب خواتین بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

تاجر رہنما نے سوال کیا کہ جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 26 گھنٹے گزرنے کے بعد گل پلازہ آئے جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اب تک دورہ نہیں کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی صرف 2 سے 3 گھنٹے کیلیے آئے تھے۔

جمیل پراچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کی جائے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کریں، غیر جانبدار کمیٹی بنا کر واقعے کی تحقیقات کی جائیں، چاہتے ہیں گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر ہونا چاہیے، جو لوگ جاں بحق ہوئے ان کو اور تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل ہے لوگوں کی مدد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گل پلازہ کے 1200 دکانوں سے 5 ہزار خاندان منسلک تھے، نقصان اربوں روپے میں ہے تخمینہ لگایا جائے گا، میں سمجھتا ہوں سب سے زیادہ مجرمانہ غفلت کے-الیکٹرک کی ہے، اگر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے تو نجی بجلی کمپنی پر مقدمہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں آگ بجھانے کیلیے تقریباً 122 سلنڈر موجود تھے دکانداروں نے بجھانے کی بھی کوشش کی لیکن آگ بہت تیزی سے پھیلی۔

کے-الیکٹرک کا مؤقف

ترجمان کے-الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گل پلازہ میں ہونے والا واقعہ افسوسناکہے متاثرین سے دلی ہمدردی ہے، عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث بجلی کمپنی کا سب اسٹیشن متاثر ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں بجلی منقطع جبکہ ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے، کے-الیکٹرک کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود اور انتظامیہ سے مکمل معاونت کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں