کراچی (21 جنوری 2026): تیسرے درجے کی خوف ناک آتشزدگی سے تباہ شدہ عمارت گل پلازہ کے ملبے سے نکلنے والی رقم چوری کرنے والے مزدور کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مزدور کو حراست میں لیا گیا ہے جو گل پلازہ کی متاثرہ عمارت کے ملبے سے لوٹ مار میں ملوث تھا، زیر حراست مبینہ مزدور ملبے سے ملنے والی رقم چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس بیان کے مطابق مبینہ مزدور ملبے سے ملنے والی نقدی رقم چھپا کر فرار ہونے کی کوشش میں کہ موقع پر موجود انتظامیہ نے مزدور کو چوری کرتے دیکھا اور پکڑ لیا۔
پولیس نے مبینہ مزدور کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
گل پلازہ کا ملبہ لے جانے والے 2 ڈمپر غائب ہو کر کہاں گئے؟
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز عمارت کا ملبہ لے جانے والے 2 ڈمپر بھی غائب ہو گئے ہیں، جنھیں تلاش کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملبے سے ملنے والی متاثرین کی ایک ایک چیز ان کے پاس امانتاً موجود ہے۔
دوسری طرف فائر آفیسر ظفر خان نے بتایا ہے کہ گل پلازہ کی بیسمنٹ کا سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، اور وہاں سے کوئی لاش نہیں ملی، تاہم دوسری اور تیسری منزل کی مساجد اور پلازے کے عقبی حصے میں سرچ آپریشن نہیں ہو سکا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


