جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

گل پلازہ آتشزدگی واقعہ پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ میں آتشزدگی واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میئر کراچی نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ میں جانی نقصان پر شدید افسوس ہے، مشکل وقت میں غمزدہ لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، امدادی کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن امداد اور فوری ریسکیو سروس فراہم کی جائے۔

فائر بریگیڈ کیلیے پانی کی کمی 

دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ ابتدا میں پانی کی کمی تھی تاہم اب واٹر ٹینکر موجود ہیں، میئر کراچی کی ہدایات کے بعد واٹر ٹینکر پانی فراہم کررہے ہیں۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق 40 سے 50 فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے، مکمل طور پر قابو پانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت عوام کا رش بہت زیادہ ہے اس لیے مشکلات درپیش ہیں، اس وقت بھی لوگ پلازہ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جارہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں