کراچی (21 جنوری 2026): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وہ آج گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی حتمی تعداد بتائیں گے۔
گزشتہ رات میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کا 70 فی صد سے زائد حصہ کلیئر کر دیا گیا، مسجد کے قریب والی سائیڈ جو گر گئی ہے وہ چیک کی جا رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ملبے سے ملنے والی 3 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، لاپتہ افراد کی تفصیلات اور ملنے والی باڈیز میں فرق ہے، اب تک 81 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
گل پلازہ کے بعد رمپا پلازہ بھی غیرمحفوظ قرار، سیل کردیا گیا
انھوں نے کہا بلڈنگ کنٹرول انجینئرز نے آس پاس کی عمارتوں کا معائنہ کیا ہے، اور عمارتوں میں فائر سیفٹی الارم بھی چیک کیے جا رہے ہیں، مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا ہے کہ اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


