کراچی: گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، آتشزدگی کا وقت صبح 10 بج کر 22 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ میں لگنے والی شدید آتشزدگی کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں آگ اور دھواں بھڑکتے ہوئے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
سی سی ٹی وی کے مطابق آتشزدگی کا وقت رات 10 بج کر 22 منٹ ریکارڈ کیا گیا، بی آر ٹی منصوبے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی پر دباؤ تھا، جس کے باعث لوگ آگ کی شدت دیکھ کر منصوبے کے بیچ سے سڑک کی دوسری جانب منتقل ہوتے نظر آئے۔
یہ فوٹیج سانحے کی شدت اور وہاں موجود شہریوں کی ہنگامی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر لاپتا افراد کی تلاش اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
گذشتہ روز کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، چونتیس گھنٹے کی آتشزدگی نے کئی المناک داستانوں کو جنم دیا، چودہ افراد جاں بحق ہوگئے،70 سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے۔کھنڈر بنے گل پلازہ میں کولنگ کا عمل اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے
ریسکیو حکام کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور سے شروع ہو کر تیزی سے 3 منزلوں تک پھیل گئی، جس کے باعث عمارت کے کئی حصے منہدم ہوگئے
۔ گل پلازہ سے گیارہ لاشیں اور ایک بچے سمیت تین افراد کے اعضا ملے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں تاہم پانچ لاشیں شناخت کے قابل نہیں، جنہیں ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا پے۔
کمشنر کراچی کے احکامات پر ڈی سی ساؤتھ نے گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کیلئے تیس افسران پر مشتمل چھ ٹیمیں تشکیل دے دیں، جو امدادی کارروائیوں کی نگرانی اور اگلے احکامات تک متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں گی۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


