جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

آج عمارت کے اندر داخل ہو کر سرچنگ کی جائے گی، ڈی سی ساؤتھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 جنوری 2026): ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ آج گل پلازہ کی جلی ہوئی عمارت کے اندر داخل ہو کر سرچنگ کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی جنوبی نے کہا کہ مجموعی طور پر 20 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں سے 18 کی شناخت ہو چکی ہے، لاپتہ افراد کی فہرست میں 83 نام شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریسکیو سرچ آپریشن بدستور جاری ہے، گل پلازہ کی عمارت کا 40 فی صد حصہ گر چکا ہے، ایس بی سی اے ماہرین نے معائنے کے بعد بتایا ہے کہ دیگر حصے بھی انتہائی کمزور ہیں، اس لیے تاجروں سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور ریڈ زون سے دور رہیں، آج عمارت کے اندر داخل ہو کر پہلی بار سرچنگ کی جائے گی۔

گل پلازہ سانحہ : لوگوں کو بچانے کیلیے جانے والے کئی افراد خود واپس نہ آسکے

ڈی سی ساؤتھ نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کی فہرست میں بعض نام دو بار شامل کر لیے گئے تھے، 75 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، اور 39 افراد کی لوکیشن گل پلازہ آئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں