پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

میئر کراچی کا شہید فائر فائٹر کے لواحقین کی مالی معاونت اور بیوہ کو نوکری دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 جنوری 2026): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ آتشزدگی کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کے لواحقین کیلیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

میئر کراچی شہید فائر فائٹر فرقان علی کی رہائش گاہ پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ مرتضیٰ وہاب نے اس موقع شہید کے لواحقین کیلیے 1 کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ فرقان علی نے بہادری سے ریسکیو آپریشن انجام دے کر قومی خدمت کی نئی مثال قائم کی، کے ایم سی شہید فائر فائٹر کی بیوہ کو ملازمت فراہم کرے گی، ان کے بچے کے تمام تعلیمی اخراجات بھی برداشت کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناظم آباد فائر اسٹیشن کا نام شہید فرقان کے نام سے منسوب کیا جائے گا، ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام مالی فوائد اور تنخواہیں شہید کی بیوہ کو باقاعدگی سے ملتی رہیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں