کراچی : فائر آفیسر ظفر خان کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازہ میں ملبے سے صرف اب انسانی ہڈیاں مل رہی ہیں تاہم دبے افراد کی تلاش کیلئے سرچنگ آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے المناک واقعے کے بعد سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
فائر آفیسر ظفر خان نے میڈیا کو بتایا کہ بیسمنٹ اور ملبے کے اوپر موجود ڈیزل ٹینک میں دوبارہ لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم ملبے میں ممکنہ طور پر دبے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک ملبے سے صرف انسانی ہڈیاں برآمد ہو رہی ہیں۔ اب تک 71 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
فائر آفیسر کے مطابق عمارت کا اسٹرکچر انتہائی مخدوش ہو چکا ہے جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی تمام خبریں
ذرائع سول اسپتال نے کہا تھا کہ گزشتہ روز مزید باقیات ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوائی گئی تھیں۔ پوسٹ مارٹم کے دوران اندازہ ہوا ہے کہ برآمد ہونے والی باقیات کی تعداد زیادہ ہے۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سرچ آپریشن حتمی مراحل میں ہے اور ایس بی سی اے کی ٹیم نگرانی کے ساتھ تمام کام کر رہی ہے، امید ہے کہ آج سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


