پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں تیزی، ریکارڈ کمیٹی کو جمع کروادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے، ایس بی سی اے نے ریکارڈ تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کروادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کو 7 فائلز پیش کی گئی ہیں جن میں سے تین گل پلازہ کے زیر التوا عدالتی کیسز کی ہیں۔

گل پلازہ کی عمارت سے متعلق 1992، 2015 اور 2021 میں کیسز ہیں، جمع کروائی گئی فائلز میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔

گل پلازہ کے ریکارڈ میں ریوائز پرپوز اور ریگولرائزیشن پلان کے کاغذات بھی موجود ہیں، عمارت کی منظوری سے متعلق رپورٹ فائل بھی ایس بی سی اے نے جمع کروادی گئی ہے۔

سانحہ گل پلازہ کی تمام خبریں

ایس بی سی اے نے سانحہ کے چار روز بعد مکمل ریکارڈ پیش کیا ہے، فائلز پلاٹ نمبر 32، پی آر 01 پریڈی کوارٹرز ضلع ساؤتھ جمع کروائی گئیں۔

عدالت کیس فائل سی پی نمبر 4138/2015 میں 86 صفحات اور نوٹنگ موجود ہیں، فائل سی پی نمبر 971/2021 میں 50 صفحات کی تفصیلات شامل ہیں، فائل سی پی نمبر 1081/92 میں 16 صفحات اور نوٹنگ شامل ہیں، خلاف ضابطہ فائل میں 6 صفحات کی خط و کتابت بھی شامل ہے۔

ریوائز پرپوزڈ بلڈنگ پلان فائل میں 57 صفحات اور نوٹنگ 6 صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ فائنل میں 135 صفحات نوٹنگ 7 صفحات تک موجود ہیں، ریگولرائزیشن فائل میں 41 صفحات اور نوٹنگ 7 صفحات پر مشتمل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں