جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ: ’سعد باہر آگیا تھا کسی نے مدد کے لیے پکارا تو دوبارہ گیا پھر نہ آیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سانحہ گل پلازہ میں لاپتا افراد کے لواحقین نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔

گل پلازہ سانحے نے کئی گھرانوں کے چراغ گُل کردیے، ایم اے جناح روڈ پر آج پھر اہلخانہ نے احتجاج کیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ 6 دن سے یہاں ہیں لیکن پیاروں کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔

پلازہ میں دکان پر کام کرنے والا نیو کراچی کا رہائشی 25 سال کا نوجوان سعد بھی لاپتا ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی تلاش میں ہلکان ہورہے ہیں کوئی مدد نہیں کررہا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سعد کی آخری کال آئی اور بتایا کہ میں پلازہ سے باہر نکل گیا ہوں پھر کسی نے مدد کے لیے پکارا تو وہ دوبارہ اندر گیا، تھوڑی دیر کے بعد رابطہ ہوا لیکن اس کے بعد منقطع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لاشیں مل گئی ہیں لیکن سعد کا ابھی تک کچھ پتا نہیں ہم چھ دن سے چکر لگا رہے ہیں، اسپتال سے بھی کچھ پتا نہیں چل رہا۔

علاوہ ازیں سول اسپتال ڈی این اے لیب کے شناخت پروجیکٹ کے انچارج عامر حسن نے گل پلازہ سے ملنے والی بقیات سے متعلق دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

انچارج شناخت پروجیکٹ سول اسپتال ڈی این اے لیب عامر حسن نے کہا ہے کہ گُل پلازہ سے آنے والی باقیات کی حالت انتہائی خراب ہے، ڈی این اے کیلیے سیمپل بھی نہیں لیے جاسکتے۔

عامر حسن کا کہنا تھا کہ ثابت لاشیں صرف 6 جبکہ خراب حالت میں 1 لاش ملی تھی، مجموعی طور پر اب تک صرف 15 افراد کی شناخت ہوسکی ہے، جو بھی باڈیز ملی رہی تھی وہ باقیات کی صورت میں تھی۔

انچارج شناخت پروجیکٹ کا کہنا تھا کہ اب جو باڈیز مل رہی ہیں وہ مکمل طور پر جلی ہوئی ہیں، سیمپل کے لیے جب باقیات کو ہاتھ لگاتے ہیں تو وہ پاؤڈر بن جاتی ہیں، ڈی این اے سیمپل لیے جارہے ہیں، شناخت کا عمل جاری ہے۔

عامرحسن نے بتایا کہ اب تک 50کے قریب بیگز ہم نے بنائے ہیں، شناخت کے لیے ہم دیگر طریقہ کار کا استعمال بھی کریں گے، آخری لوکیشن کا ڈیٹا بھی حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کون سا اعضا حصہ یا باقیات کہاں سے اٹھائی گئی ہم یہ بھی دیکھیں گے، ہم اس سے اندازہ لگالیں گے کہ جو باقیات اٹھارہے ہیں وہ کس کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں