جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ کے بعد ایس بی سی اے کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سانحہ گل پلازہ کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) شہر بھر میں تین روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چیئرمین آباد کو تحریری طور پر لکھ کر آگاہ کردیا۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا اس پر عملدرآمد کروائیں، حفاظتی اقدامات جن بلڈرز نے نہیں کیے انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے، شہر کے مفاد میں ہے فوراً یہ اقدامات کیے جائیں۔

یہ پڑھیں: گل پلازہ کی تمام خبریں

حکام کا کہنا ہے کہ آج ضلع جنوبی اور شرقی کی 6 مختلف بلڈنگ کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے، تجارتی مراکز پر فائر سسٹم لگانے کے لیے نوٹسز بھی جاری کریں گے۔

ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ تمام تجارتی مراکز میں فائر سسٹم کا نفاذ ہونا چاہیے، تین روز میں تجارتی مراکز میں آگ بجھانے کے آلات ہونے چاہئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین روز کے بعد جس تجارتی مرکز میں فائر سسٹم نہیں ہوگا، اس کو سیل کیا جائے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں