پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

’سانحہ گل پلازہ: عامر نے بہن کو فون کرکے کہا میرا دم گھٹ رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سانحہ گل پلازہ میں سجاول کا رہائشی عامر کنبھار بھی تاحال لاپتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گل پلازہ سانحہ میں لاپتا عامر کنبھار کا تاحال پتہ نہ چل سکا، بہنیں چار دن سے بھائی کی آمد کی منتظر ہیں۔

عامر گل پلازہ میں برتنوں کی دکان پر کام کرتا تھا۔

نوجوان کی گمشدگی پر اہل خانہ شدید پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چار دن پہلے عامر نے بہن کو فون پر بتایا تھا کہ میرا دم گھٹ رہا ہے اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی کچھ بتایا جارہا ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر عامر زندہ ہے تو ہمیں بتایا جائے اور اگر اس کا انتقال ہوگیا ہے تو ہمیں میت حوالے کی جائے۔

یہ پڑھیں: گل پلازہ کی تمام خبریں

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ پر کراچی کی فضا آج بھی سوگوار ہے، عمارت میں سے ملنے والی 27 لاشوں میں 20 کی شناخت ہو گئی ہے جب کہ اب تک 83 لاپتا رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے ملبے سے انسانی اعضا بھی ملے ہیں، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق بیس لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ناقابل شناخت لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔

لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کلیکشن شروع ہو گیا ہے، 18 افراد کے ورثا نے ڈی این اے سیمپل جمع کرا دیے۔ گل پلازہ کے ملبے پر درجنوں شہری اشکبار ہیں، اور اپنے پیاروں کے لیے اب بھی کسی معجزے کے انتظار میں ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے گل پلازہ کا دورہ کیا، اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام لاپتہ افراد کے ملنے تک ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہوگا، ادارے ریسکیو آپریشن کے لیے موجود ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں