اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

آگ لگنے کے بعد گل پلازہ کے بند دروازے کیوں نہیں کھولے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد بند دروازوں کو نہ کھولے جانے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، چوکیدار اور چھے سیکیورٹی گارڈ کے بیانات لے لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد تمام ضروری بیانات حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کے تمام پہلو سامنے آ سکیں۔

عارف عزیز کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت چوکیدار اور چھے سیکیورٹی گارڈ موجود تھے، جن کے بیانات حاصل کر لیے گئے ہیں۔ تحقیقات میں ایک ڈی وی آر بھی شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے آگ لگنے کے وقت کے حالات کی جانچ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات کے دوران غفلت یا لاپروائی سامنے آتی ہے تو تمام پہلوؤں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ، عمارت کے دروازے کیوں بند تھے اور آگ لگنے کے بعد انہیں کیوں نہیں کھولا گیا۔

انہوں نے واضح کیاکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں