ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کا حکم، جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (4 فروری 2026): سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کے حقائق عوام کے سامنے لانے کیلیے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس آغا فیصل گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقات کیلیے کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری سے سانحے کی عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ذمہ داران کے تعین کیلیے سنگل ممبر جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا، تحقیقات سیکشن 3 سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس کے تحت ہوگی، کمیشن تحقیقات اور آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گا، کمیشن کی مدت کا تعین سندھ حکومت کرے گی۔

30 جنوری کو سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کیلیے جوڈیشل انکوائری سے متعلق خط سندھ ہائیکورٹ کو موصول ہوا جس پر عدالت نے اپنا تحریری جواب بھی ارسال کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت حکومت خود انکوائری کروا سکتی ہے، انکوائری ایکٹ کے تحت سابق جج یا کسی قانونی ماہر پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری نہیں۔

عدالت نے مزید کہا تھا کہ حاضر سروس افسر سے انکوائری کے حوالے سے سپریم کورٹ عابد شاہد زبیری بنام وفاقِ پاکستان کیس میں پہلے ہی معیارات طے کر چکی ہے۔ خط میں دی گئی درخواست سپریم کورٹ کے 2023 کے فیصلے کے مطابق نہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ حکومتِ سندھ کو چاہیے کہ انکوائری سے متعلق یہ خط گورنر سندھ کو پیش کرے۔

یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات کیلیے باضابطہ خط لکھا تھا جس میں ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج سے سانحے کی انکوائری کرانے کی سفارش کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے عدالتی انکوائری کا فیصلہ کیا تھا جس میں گُل پلازہ واقعہ میں ذمہ داری اورانتظامی غفلت کا تعین کیا جائے گا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے انکوائری کےلیے جج نامزد کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں