پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

گل پلازہ پر عدالتی کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (22 جولائی 2026): سندھ انفارمیشن کمیشن نے سانحہ گل پلازہ پر عدالتی کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی درخواست مسترد کر دی۔

سندھ انفارمیشن کمیشن نے گل پلازہ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی ایم کیو ایم کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کی۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق منصور نے درخواست دائر کی تھی۔

عدالتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست پر چیف سیکریٹری کا جواب بھی فیصلے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کیس میں سرکاری وکلا نے پولیس تفتیش پر پھر سوال اٹھا دیے

سندھ انفارمیشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ سانحے کی انکوائری اور عملدرآمد کا عمل ابھی جاری ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک نہیں کی جا سکتی۔

اہم ترین

مزید خبریں