اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ: باپ کی حاضر دماغی نے بیٹوں کو کیسے بچایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 جنوری 2026): جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے سانحہ گل پلازہ میں باپ کی حاضر دماغی نے دو بیٹوں سمیت سب کو بچا لیا۔

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف تجارتی مرکز گُل پلازہ میں ہفتے کی شب لگنے والی آگ تو بجھائی جا چکی۔ مگر اس کی تباہ کاریاں اب تک سامنے آ رہی ہیں۔

اب تک 30 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 80 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ان حالات میں جب درجنوں افراد جاں بحق اور لاپتہ ہو چکے، لیکن کہتے ہیں نا کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، تو یہاں بھی قدرت کا کرشمہ سامنے آیا۔

ایک مقامی نجی ٹی وی کے مطابق گُل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے بعد باپ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے نہ صرف اپنے دو بیٹوں بلکہ دکان پر کام کرنے والے چار سیلز مینوں کو بھی بچا لیا۔

بزرگ والد نے بتایا کہ ان کے دو بیٹوں کی دکانیں گل پلازہ گیٹ نمبر 12 کے قریب ہیں اور وہاں چار سیلز مین بھی کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع بیٹوں نے گھر پر دی اور بہو نے مجھے بتایا تو میں فوری طور پر یہاں پہنچا اور دیکھا کہ آگ بڑھتی جا رہی ہے۔

بزرگ کا کہنا تھا کہ میں نے فوری طور پر بیٹوں کو فون پر کہا کہ سب کچھ چھوڑ کر عمارت سے باہر نکلو اور وہ میرے کہتے ہی دونوں بیٹے اور چاروں سیلز مین دکانیں ایسے ہی چھوڑ کر پلازہ سے باہر نکل آئے۔

سانحہ گل پلازہ سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ بیٹوں کی چار دکانیں ہیں اور اس میں رکھا تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے، لیکن اطمینان ہے کہ میرے بچے اور سیلزمین محفوظ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں