اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کیا گُل پلازہ کے متاثرہ دکاندار پارکنگ پلازہ منتقل ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 جنوری 2026): گُل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو گورنر سندھ کی جانب سے پارکنگ پلازہ منتقلی پر تاجر رہنما کا ردعمل آ گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ روز گُل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو صدر میں واقع پارکنگ پلازہ میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس حوالے سے تاجر رہنما جمیل پراچہ کا بڑا موقف سامنے آ گیا ہے۔

گُل پلازہ کے باہر تاجر رہنما جمیل پراچہ نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے گُل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو پارکنگ پلازہ منتقل کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

جمیل پراچہ نے کہا کہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو پارکنگ پلازہ منتقل کرنے کی تجویز مسترد کرتا ہوں۔ متاثرہ دکاندار کبھی بھی پارکنگ پلازہ میں کاروبار کے لیے راضی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو دوسری جگہ منتقلی کے بجائے جلد از جلد گُل پلازہ کی تعمیر نو کی جائے اور دکانیں تیار کر کے متاثرہ دکانداروں کے حوالے کی جائیں۔

سانحہ گل پلازہ سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

تاجر رہنما نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر متاثرہ دکانداروں کے لیے معاوضے کا اعلان کرے۔

گُل پلازہ کے دکانداروں سے ماہانہ ’’5500‘‘ وصولی! حقیقت کیا ہے؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں