پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

’گھروں اور فلیٹس میں فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرار دینے کیلیے قانون سازی ہو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (22 جنوری 2026): سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تحفظ کے لیے گھروں اور فلیٹس میں بھی فائر سسٹم ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گُل پلازہ سانحے کے تناظر میں کہا ہے کہ گھروں اور فلیٹوں میں بھی فائر سیفٹی سسٹم ہونا چاہیے۔ حکومت اس حوالے سے قانون سازی کرے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جتنی نئی بلڈنگز بن رہی ہیں، اس میں سیفٹی کا سسٹم موجود ہیں۔ تمام گیس اسٹیشنز میں سیفٹی کا سسٹم موجود ہوتا ہے۔ کراچی میں جتنی نئی بلڈنگز بن رہی ہیں، ان میں سیفٹی کا سسٹم موجود ہے۔ نیا گھر یا دکان بنائی جائے تو اس میں بھی سیفٹی کا سسٹم موجود ہونا لازمی ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ ہر ایک کیلیے افسوسناک ہے۔ اس سانحے میں بہت قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ تاہم ہر چیز کا ملبہ وزیراعلیٰ سندھ پر نہیں ڈالاجا سکتا۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ گُل پلازہ میں آگ لگنے کی انکوائری ہو رہی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا انتظار ہے، انکوائری کے بعد چیزیں سامنے آئیں گی اور جس کی کوتاہی ہو گی اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پہلے بھی مارکیٹ میں آگ لگی تھی تو تاجروں کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا، اب بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ نقصان کیلیے میکنزم بنایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں دو سال کےعرصے میں جہاں آگ لگی وہ اسی کے ایم سی نے بجھائی۔ اگر وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کے پاس کوئی خاص ٹیکنالوجی تھی تو وہ خود آفر کر سکتے تھے۔ ہم نے کسی کو منع نہیں کیا تھا، تاہم ہر ادارے کو بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔

قیامت خیز منظر ! گل پلازہ کے میز نائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں مل گئیں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں