ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

گل پلازہ آتشزدگی: کے ایم سی کو 24 گھنٹے بعد ریسکیو کیلیے لائٹس لگانے کا خیال آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 جنوری 2026): کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ کے 24 گھنٹے بعد ریسکیو کیلیے لائٹس لگانے کا خیال آگیا۔

اے آر وائی نیوز نے سوال کیا تو کے ایم سی افسر نے تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو کیلیے لائٹس تاخیر سے لگانے پر افسر کا جواب تھا کہ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ماتحت ہوں، لائٹس کیلیے ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے اس لیے بھی تاخیر ہوئی۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

24 گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہنے کے سوال پر کے ایم سی افسر آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔

ایگزیکٹیو انجینئر کے ایم سی نے بتایا کہ مغرب کے بعد سے ٹریفک جام تھا مشکل سے یہاں پہنچے، معذرت چاہتے ہیں ہم لائٹس لگانے تاخیر سے پہنچے یہ ہماری غفلت ہے۔

گل پلازہ کے پچھلے حصے میں ریسکیو کیلیے پہلی لائٹ 8 بج کر 39 منٹ پر لگائی گئی۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں