جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

گل پلازہ میں کس وقت بڑے حادثے کی نشاندہی کی گئی؟ دستاویز میں ہوشربا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گل پلازہ انتظامی کمیٹی نے 1992 میں شاپنگ سینٹر میں کسی بڑے حادثے کی طرف نشاندہی کی تھی، پارکنگ کی جگہ غیرقانونی دکانیں بنائی گئیں۔

گل پلازہ انتظامی کمیٹی کی 1992 میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق دستاویز اےآروائی نیوز کو ملی گئی، انتظامی کمیٹی نے سالوں قبل 1992 میں بڑے حادثے کی طرف نشاندہی کی، کمیٹی نے محکمہ لینڈ کے ایم سی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 200 غیرقانونی دکانوں سے آگاہ کیا تھا۔

کمیٹی کی جانب سے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر پارکنگ کی جگہ غیرقانونی دکانیں بنانے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

یہ پڑھیں: سانحہ گل پلازہ میں 46 افراد کی تلاش معمہ بن گئی، 9 روز گزر گئے پتہ نہ چل سکا

34 سالوں کے دوران متعلقہ اداروں نے نشاندہی کے بعد بھی کوئی ایکشن نہ لیا، دستاویز میں بتایا گیا کہ 1992 میں غیرقانونی دکانیں واش رومز کی جگہ اضافی تعمیرات کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق عمارت کی راہداری اور داخلی راستوں پر بھی غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہیں، انتظامی کمیٹی نے خط میں متعلقہ حکام کی طرف سے رشوت وصولی کا بھی اشارہ دیا تھا۔

کے ایم سی محکمہ لینڈ نے درخواست میں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف توجہ مبذول کرائی، شکایت موصول ہونے کے بعد بھی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام نے بتایا کہ 34 سال پہلے گل پلازہ میں غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس ہوتا تو یہ سانحہ نہ ہوتا۔

گل پلازہ سانحہ پر سندھ حکومت کی رپورٹ کو ایم کیو ایم نے مسترد کردیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں