ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 فروری 2026): شہر قائد میں درجنوں انسانی جانیں نگل جانے والی گل پلازہ کی ہولناک آتشزدگی سانحے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

گزشتہ ماہ ایم اے جناح روڈ پر واقعہ گل پلازہ میں لگنے والے بھیانک آتشزدگی کے سانحے میں اب تک کی بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشنل انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

جسٹس آغا فیصل کو سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی جوڈیشل انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری، لیز کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کرے گا۔ اس کے علاوہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی اور ایمرجنسی انخلا میں رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ کمیشن آگ بجھانے کے انتظامات اور فائر سیفٹی آڈٹ کی کوتاہیوں کا تعین کرے گا اور شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجوہات، حالات اور ریسکیو آپریشن کی رفتار کا معائنہ کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا۔ سخت اقدامات اور موثر تحقیقات کی بدولت حقائق منظر عام پر لائیں گے

وزیر داخلہ سندھ نے کمشنر کراچی کو انکوائری کمیشن کیلیے سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ متاثرین گل پلازہ کی داد رسی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17 جنوری کی شب گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ دو روز سے زائد تک بھڑکتی رہی۔ اس آگ نے 80 سے زائد خاندانوں کے چراغ بجھا دیے، بیشتر لاشیں انتہائی سوختہ حالت میں ملیں۔ جب کہ متعدد کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔

اس کے علاوہ آگ کے شعلوں نے پورا گل پلازہ راکھ کا ڈھیر بنا دیا اور راتوں رات 1200 دکاندار سڑکوں پر آ گئے اور انہیں اربوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا ہے۔

حکومت سندھ نے جاں بحق تمام افراد کے ورثا کے لیے فی کس ایک، ایک کروڑ روپے، دکانداروں کو عارضی طور پر 5 لاکھ روپے اور میئر کراچی نے پولو گراؤنڈ میں عید تک بلا معاوضہ اسٹالز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دیں۔ سماعت کے دوران چیف فائر آفیسر اور گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر سمیت پولیس حکام بھی پیش ہوئے۔

گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم سے کم کتنے سال لگ سکتے ہیں؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں