سانحہ گل پلازہ کے بعد افسوسناک مناظر سامنے آرہے ہیں، ایک دکاندار نے روتے ہوئے اپنے فیملی ممبران کو بتایا کہ اس کی دکان جل چکی ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد ان کی داماد سے کال پر بات ہوئی تو اس نے کہا کہ "مما ہماری دکان جل گئی”، خاتون کا کہنا تھا کہ بس اس وقت سے ہی میں اور میرے شوہر کہاں پہنچ گئے تھے۔
خاتوں نے روتے ہوئے بتایا میرا داماد بہت پریشان ہے، وہ بہت رو رہا ہے، ظاہر ہے اتنا بڑا نقصان ہوا ہے، اس ملک میں جیسے حالات ہیں کسی کی روزی چلی جائے تو وہ کتنا پریشان ہوگا۔
gul plaza تمام خبریں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر بندہ نہیں پتا کیسے عزت سے اپنا گزارہ کررہا ہے، اس کی دکان ظاہر ہے اس کےلیے تو بہت بڑی بات تھی۔
خیال رہے کہ خوفناک آتشزدگی کے بعد گل پلازہ کی عمارت کے کئی حصے گر گئے ہیں، وہاں موجود لوگوں نے عمارت کے گرنے کا منظر دیکھا اور اسے کئی لوگوں نے اپنے کیمرے میں قید بھی کیا۔
عمارت کے گرنے کا منظر دیکھ کر لوگ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنے لگے، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے اور 53 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔
گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ کل رات 9 سے 10 بجے کے درمیان پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد دکانیں جلیں جبکہ ابتک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


