جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

فائر بریگیڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، صدر گل پلازہ مارکیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

صدر گل پلازہ مارکیٹ محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ کس طرح لوگوں کی مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ مارکیٹ کے صدر نے فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، فائربریگیڈ دیر سے آئی اور کچھ گاڑیاں بھی خالی تھیں،

gul plaza تمام خبریں

صدر گل پلازہ مارکیٹ محمد اسماعیل نے فیمیلیز کے رابطہ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ 100 سے زائد فیملینز نے ہم سے رابطہ کیا ہے،

نائب صدرگل پلازہ صدیق ترین نے کہا کہ گل پلازہ میں 1200 دکانیں تھیں، گل پلازہ میں میری 15 دکانیں ہیں، فائربریگیڈ کی گاڑیاں ایک گھنٹے تاخیرسے آئیں۔

تاجر رہنما مزمل چیپل نے کہا کہ گل پلازہ کی آگ بہت بڑا سانحہ ہے، جن کا سامان تھا ان کے ہوش اڑچکے کہ ان کیساتھ ہوا کیا ہے، گل پلازہ کے دکاندار بہت تکلیف میں ہیں، یہ وقت گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کیساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں