جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحہ: عوام کو گمراہ کرنیکی کوشش ناکام بنائیں گے، رپورٹ جلد سامنے آئیگی، میئر کراچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا ہے کہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، رپورٹ جلد سامنے لائی جائے گی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سی پی او کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، میئرکراچی نے کہا کہ گل پلازہ میں فائر ٹینڈرز، اسنارکلز کے پہنچنے کے وقت کی جانچ پڑتال کی، حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے جو افسوس ناک ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ میں کہا کہ تمام شواہد اور حقائق کے ساتھ رپورٹ حتمی مراحل میں ہے، رپورٹ میں فائر بریگیڈ کی کارروائی سے متعلق مکمل تفصیلات شامل ہوں گی۔

سانحہ گل پلازہ سے متعلق خبریں

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے، ایس بی سی اے نے ریکارڈ تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کروادیا، کمشنر کراچی کو 7 فائلز پیش کی گئی ہیں جن میں سے تین گل پلازہ کے زیر التوا عدالتی کیسز کی ہیں۔

گل پلازہ کی عمارت سے متعلق 1992، 2015 اور 2021 میں کیسز ہیں، جمع کروائی گئی فائلز میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔

گل پلازہ کے ریکارڈ میں ریوائز پرپوز اور ریگولرائزیشن پلان کے کاغذات بھی موجود ہیں، عمارت کی منظوری سے متعلق رپورٹ فائل بھی ایس بی سی اے نے جمع کروادی گئی ہے۔

قیامت خیز منظر ! گل پلازہ کے میز نائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں مل گئیں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں