پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

گل پلازہ کے ملبے میں دبے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 جنوری 2026) : گل پلازہ شاپنگ سینٹر کی عمارت میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے بعد ملبے میں لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گل پلازہ کے پچھلے حصے سے ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، عمارت کی آگ بجھانے کیلئے رات گئے آپریشن جاری ہے۔ آگ کو لگے تقریباً 28 گھنٹوں کا وقت گزر گیا تاحال اس پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

ریسکیو اہلکاروں نے پلازہ کے ابتدائی حصے کی سرچنگ شروع کردی ہے جبکہ امدادی رضا کار تباہ حال عمارت کے ملبے میں لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں۔

سی پی ایل سی نے سانحہ گل پلازہ کے لاپتہ افراد کی فہرست جاری کردی، مذکورہ فہرست میں 7 خواتین سمیت 49 افراد کے نام شامل ہیں۔

سی پی ایل سی نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی تفصیلات بھی جمع کرلیں، رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں 12 سے لے کر 60 سال کی عمر تک کے شہریوں کے نام ہیں۔

دوسری جانب گل پلازہ میں آگ بجھانے کیلئے آپریشن تاحال جاری ہے، پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی بھاری مشینری اور دستے امدادی کارروائی میں شریک ہیں۔

اسپیشل انجینئرنگ ٹیم بھی امدادی سرگرمی میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے، پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں بھرپور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں : گل پلازہ آتشزدگی، کے ایم سی کو 24 گھنٹے بعد ریسکیو کیلیے لائٹس لگانے کا خیال آگیا

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ کے 24 گھنٹے بعد ریسکیو کیلیے لائٹس لگانے کا خیال آ ہی گیا۔

اے آر وائی نیوز کی جانب سے تاخیر سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں کے ایم سی افسر نے تاخیر کا اعتراف کیا اور بتایا کہ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ماتحت ہوں، لائٹس کیلیے ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے اس لیے بھی تاخیر ہوئی۔

گل پلازہ آتشزدگی کی ابتدائی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں