کراچی: پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں ایسے لوگ بھی جاں بحق ہوئے ہیں جن کا پتہ نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے پولیس سرجن کراچی کو ناقابل شناخت شخص پررپورٹ موصول ہوئی ہے، گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ سندھ فرانزک ڈی این اے لیب سے پازیٹو ڈی این اے رزلٹ ملا ہے، ملنے والے ڈی این اے کا کوئی ریفرنس سیمپل جمع نہیں کرایا گیا تھا۔
پولیس سرجن نے بتایا کہ اس کا مطلب ہے ایسے لوگ بھی گل پلازہ میں جاں بحق ہوئے جن کا پتہ نہیں، ہوسکتا ہے ملنے والا ڈی این اے کسی شہر سے باہر کے شہری کا ہو۔
انھوں نے کہا کہ کسی نے اپنا ریفرنس سیمپل جمع نہیں کرایا تو وہ آئے، پولیس سرجن آفس میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک سیمپل جمع کرایا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ ڈی این اے سے کوئی پہچان عمر یا جنس نہیں بتائی جا سکتی، وہ لوگ جنھوں نے اپنے سیمپل جمع نہیں کرائے وہ جلد کرا دیں۔
گل پلازہ میں جاں بحق 23 افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ آج جاری ہوں گے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


