کراچی : گل پلازہ میں ہونے والی بھیانک آتشزدگی کے حوالے سے تفصیلی انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوگوں نے دروازہ توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گل پلازہ میں 16دروازے تھے، جن میں سے حادثے کے وقت بیشتر بند تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف 2 دروازے کھلے تھے جہاں لوگوں نے رسائی حاصل کرنے کی پوری کوشش کی، آتشزدگی کے دوران پھنسے افراد نے ایک دروازہ توڑ کر باہرنکلنے کی کوشش کی تھی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2 مختلف مقامات سے نمونے جمع کئے، 3 نمونے مصنوعی پھولوں کی دکان،3 دیگرمقامات سے جمع کیے گئے ہیں، لاشوں کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گل پلازہ کے مجموعی طور پر 16 داخلی و خارجی راستے ہیں اور عقب میں ایمرجنسی ایگزٹ ریمپ بھی ہے۔
قیامت خیز منظر ! گل پلازہ کے میز نائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں مل گئیں
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


