کراچی : گل پلازہ سے 21 ناقابل شناخت لاشیں ملنے کے معاملے میں سندھ فارنزک ڈی این اے لیب کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پہلی 3 میتوں کی اصل شناخت حاصل کرلی گئی، شناخت کی جانے والی لاشوں میں 15سالہ مریم شامل ہیں۔
دوسری لاش 26 سالہ رضوان، تیسری 33سالہ شہروز کی نکلی، تمام لاشوں کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی گئی، اب تک 26 میتوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے۔
سی پی ایل سی نے 60 ریفرنس ڈی این اے سیمپلز لیے تھے، فارنزک عمل میں شناخت پروجیکٹ اور پولیس سرجن کراچی کا تعاون رہا۔
سی پی ایل سی کا کام ڈیٹا جمع کرنا ہے، ڈاکٹر سمیہ سید کے ذمہ سیمپلنگ کا کام ہے، مشترکہ طور پر 24 گھنٹے میں بھرپور رزلٹ سامنے آیا، جلد مزید لاشوں کی بھی شناخت حاصل کرلیں گے۔
مزید پڑھیں : سانحہ گل پلازہ کے بعد ایس بی سی اے کا بڑا فیصلہ
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سانحہ گل پلازہ کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس بی سی اے نے شہر بھر میں تین روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چیئرمین آباد کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
یہ پڑھیں: گل پلازہ کی تمام خبریں
ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا اس پر عمل درآمد کروائیں، حفاظتی اقدامات جن بلڈرز نے نہیں کیے انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے، شہر کے مفاد میں ہے فوراً یہ اقدامات کیے جائیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


