جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

آگ لگنے کی صورت میں سب سے پہلے کون سا کام ضروری ہے؟ ویڈیو لازمی دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گل پلازہ میں لگنے والی آگ کسی عمارت میں نہیں بلکہ ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو لگی اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی کئی مثالیں موجود ہیں لیکن پھر بھی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

آگ بجھانے والا ایک چھوٹا سا منی سلنڈر جسے فائر ایکسٹنگشر کہا جاتا ہے اس کے ساتھ فائر ایکسٹنگشر بال بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے یہ دونوں آلات آتشزدگی کے واقعات میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں صدر فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کنور وسیم اور ماہر فائر پروٹیکشن طارق میمن نے ناظرین کو فائر ایکسٹنگشر کی اہمیت اور اسے استعمال کرنے کے طریقے سے آگاہ کیا۔

کنور وسیم نے بتایا کہ عام طور پر جس طرح ہم اپنے گھروں میں فرسٹ ایڈ باکس یا دوا کا ڈبہ رکھتے ہیں بالکل اسی طرح حفظ ما تقدم کے تحت ہر گھر اور دکان میں آگ بجھانے والے آلات ’فائر ایکسٹنگشر‘ کا ہونا بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت ایک باشعور شہری تقریباً ہر شخص کو اپنے اچھے برے کا معلوم ہوتا ہے، گل پلازہ میں بھی سب لوگ پڑھے لکھے اور سمجھ دار ہیں جو اتنے بڑے پیمانے پر کاروبار کررہے ہیں۔

آگ لگنے جیسی ایمرجنسی صورتحال میں ایک شہری کو کیا کرنا چاہیے اس حوالے سے طارق میمن نے بتایا کہ آگ لگتے ہی سب سے پہلے شور مچا کر سب کو آگاہ کریں، کیونکہ آگ بجھانے سے زیادہ اپنی اور دوسروں کی جان بچانا ضروری ہے۔

آگ بجھانے کے آلات کو استعمال کرنے سے پہلے آگ بجھانے کا الہ، آگ کے سائز اور جلنے والے مواد کا تعین کرنا ضروری ہے، آگ کو مؤثر طریقے سے بجھایا جاسکتا ہے۔ اگر آگ وسیع ہے اور اس سے گاڑھا دھواں نکل رہا ہے تو بہتر ہے کہ فوری طور پر وہاں سے نکلیں اور ہیلپ لائن پر فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دیں۔

مختلف قسم کی آگ کو بجھانے کے لیے مختلف قسم کے آگ بجھانے والے آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ناقص اور غیر معیاری قسم کے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال نہ صرف آگ پر قابو پانے میں ناکام رہتا ہے بلکہ اس کے پھیلاؤ کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

لگتا ہے گل پلازہ میں یہ آگ لگوائی گئی ہے، دکاندار نے خدشہ ظاہر کردیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں