کراچی : گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد ایس بی سی اے نے رمپا پلازہ کو بھی غیر محفوظ قرار دے کر سیل کردیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے تحت عمارت کو سیل کیا، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سینئر انجینئر عارف قاسم کے ہمراہ ایس بی سی اے کی ٹیم نے رمپا پلازہ کا دورہ کیا تھا۔
اس حوالے سے ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ رمپا پلازہ انتظامہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق گل پلازہ کے ملبے کی وجہ سے رمپا پلازہ کے دو ستون بھی متاثر ہوئے ہیں، رمپا پلازہ کے خطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایس بی سی اے حکام نے کہا ہے کہ اگر رمپا پلازہ میں بغیر اجازت کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ایس بی سی اے کے مطابق رمپا پلازہ اور متاثرہ عمارت کے جڑے حصے پر جیک لگا کر معائنہ کیا گیا ہے، جیک لگانے کے باوجود متاثرہ ستون خطرے کا باعث بن رہے ہیں، عمارت کا ملبہ بھی ایس بی سی اے ماہرین کی نگرانی میں اٹھایا جائے گا۔
گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے، چیف آفیسر
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


