اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر کرکے دم لیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر کرکے دم لیں گے، صدر کی ہدایت ہے متاثرین کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی چیمبرز میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےمتاثرین کی ہرصورت بحالی کا عزم کیا ہے، صدر آصف زرداری کی ہدایت ہے متاثرین کو اپنے پیروں پرکھڑا کیا جائے، ہماری کوشش ہے جلد سے جلد متاثر ین کو بحال کریں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں نے اپنے پیارے کھوئے، ناقابل تلافی نقصان کاسامنا کیا، سندھ حکومت آگے بڑھ کر تمام متاثرین کو تھام رہی ہے،

چیف منسٹر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی چیمبرکی تصدیق کاعمل کل تک مکمل ہوجائیگا، تصدیق شدہ فہرست منظور کرکے 5 دن سے پہلے فنڈز جاری کرونگا

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے دکانداروں کی تصدیق شدہ فہرست بھی طلب کی ہے، انھوں نے کہا کہ میں آج ہی اس کی سمری منظور کردوں گا، معاوضے کے چیک 5 دن میں متاثرین کو مل جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ باقی5-5 لاکھ کے چیکس اور شہدا کی فیملیز کی کفالت کے چیکس جاری ہو چکے ہیں، کراچی شہر میں 200 فائر ٹینڈر ہونے چاہئیں لیکن کم ہیں

انھوں نے کہا کہ کوشش ہے ایک سال کے اندر 200 فائر ٹینڈر کا بندوبست کر لیں، تاجر برادری بھی اپنی ذمہ داری نبھائے، کاروبار کے مقامات کو محفوظ بنائے، گل پلازہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کا بھی خیال رکھا جائے۔

73 انسانوں کی ہلاکت کے گل پلازہ سانحے کی تحقیقات کا پہلا قدم، حکام نے جوڈیشل کمیشن کے سوالات کے جواب میں کیا بتایا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں