ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ پر سندھ حکومت کی پیش کردہ رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے سانحہ کا ذمہ دار کسی معصوم بچے کو قرار دینا مضحکہ خیز ہے، سندھ حکومت ہی بتادے جس بچے کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے وہ زندہ ہے یا حکومتی بھینٹ چڑھ گیا؟
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی بدترین نااہلی اور کرپشن معصوم کے پیچھے چھپا رہی ہے، بچے کو آگ لگانے کا ذمہ دار قرار دینے والی سندھ حکومت بتائے تین دن آگ کیوں نہ بجھی؟
رپورٹ پر ایم کیو ایم نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے باعث اموات میں اضافے کی ذمہ دار صرف سندھ حکومت ہے اور ملزم بھی ہے۔
ایم کیو ایم نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کلاز 3 کے تحت تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے۔


