بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحہ : لوگوں کو بچانے کیلیے جانے والے کئی افراد خود واپس نہ آسکے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : (20 جنوری 2026)گل پلازہ میں لگنے والی آگ اس قدر شدید تھی کہ مارکیٹ کے جو افراد لوگوں کو بچانے کیلیے اندر گئے خود بھی واپس نہ آسکے۔

اے آر وائی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے گل پلازہ منجمنٹ کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ گیٹ نمبر 3 کے پاس پھولوں کی دکان میں شاٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے محض 10 منٹ میں پورے گراؤنڈ فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ہم نے آگ بجھانے کا سارا بندو بست کیا ہوا تھا، اس وقت تک آگ اوپر نہیں پہنچی تھی، لیکن ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے، تھوڑی ہی دیر میں آگ اتنی تیزی سے بڑھی کہ میز نائن فلور کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

کمیٹی رکن نے بتایا کہ آگ 10 بج کر 10 منٹ پر لگی اور پہلی فائر بریگیڈ 11 بج کر 15 منٹ پر پہنچی، اور صرف دس منٹ بعد ہی اس کا پانی ختم ہوگیا۔ پھر مزید 15 منٹ بعد دو گاڑیاں پہنچیں تو پھر کبھی پانی ختم تو کبھی ڈیزل ختم، ساری رات اسی طرح قسطوں میں کارروائی ہوئی۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

انہوں نے بتایا کہ ہماری کمیٹی کے کئی ممبران جو باہر آچکے تھے لیکن لوگوں کو بچانے کیلیے دوبارہ میز نائن فلور پر گئے اور سو سے ڈھائی سو افراد کو باہر نکالا لیکن بد قسمتی سے خود واپس نہیں آسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں