جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

گل پلازہ کے قریب رہائشی عمارتوں کے مکین شدید اذیت کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کے قریب رہائشی عمارتوں کے مکین بھی آگ سے شدید متاثر ہیں۔

علاقے میں بجلی اور گیس کی سپلائی معطل ہے، دھوئیں کے باعث مکینوں کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔

مذکورہ رہائشی عمارتوں کے مکینوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

فلیٹ میں رہائش پذیر ایک خاندان کا کہنا ہے کہ ساری رات گزر گئی بجلی پانی گیس سب بند ہے، ایک انہوں نے بتایا کہ ہر طرف دھواں ہی دھواں ہے۔

خاتون خانہ نے بتایا کہ اس گھٹن زدہ ماحول اور جلنے کی بدبو کی وجہ سے بہت مشکل سے رہ رہے ہیں، اس کے علاوہ سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

عمارت کے ملبے سے مزید تین لاشیں اور بچے سمیت متعدد افراد کے اعضا ملے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

گل پلازہ آتشزدگی سانحے کے دل دہلا دینے والے مناظر نے شہر میں سوگ کا سماں پیدا کردیا، سوشل میڈیا پر صارفین افسوسناک واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کررہے ہیں۔

دوسری جانب گل پلازہ آتشزدگی کے بعد 59 لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ان کے موبائل نمبر حاصل کرلیے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 26 افراد کی لوکیشن گل پلازہ کے پاس ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید لاپتہ افراد کی لوکیشن کی اسکرونٹی کررہے ہیں، پولیس موبائل نمبرز پر مزید کام کررہی ہے۔

گل پلازہ : تین لاشیں اور جسمانی اعضاء برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں