جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

گل پلازہ مخدوش قرار، منہدم کرنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (22 جنوری 2026): سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور پاکستان انجینئرنگ کاؤنسل (پی ای سی) نے گل پلازہ کو مخدوش قرار دے دیا ہے۔

ایس بی سی اے اور پی ای سی کی تکنیکی کمیٹی نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور اسے کمیٹی مخدوش قرار دیتے ہوئے سفارش کی کہ عمارت کو ریسکیو آپریشن کے بعد منہدم کیا جائے۔

گل پلازہ کی تمام خبریں

ایس بی سی اے نے بتایا کہ یہ 8124 گز اور 1102 دکانوں پر مشتمل پلازہ ہے، اس سے متصل پلازوں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سیمپل کیلئے جب باقیات کو ہاتھ لگاتے ہیں تو وہ پاؤڈر بن جاتی ہے‘

واضح رہے کہ گل پلازہ میں خوفناک آگ لگنے کے بعد اس کے زیادہ تر حصہ زمین بوس ہو چکا ہے، اس میں 1200 سے زیادہ دکانیں موجود تھیںْ

گزشتہ روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سی پی او کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا تھا جہاں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے رپورٹ جلد سامنے لائی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ گل پلازہ میں فائر ٹینڈرز اور اسنارکلز کے پہنچنے کے وقت کی جانچ پڑتال کی، حقائق توڑ مروڑ کر پیش کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔

میئر کراچی نے ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ تمام شواہد اور حقائق کے ساتھ رپورٹ حتمی مراحل میں ہے، رپورٹ میں فائر بریگیڈ کی کارروائی سے متعلق مکمل تفصیلات شامل ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں