اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

لگتا ہے گل پلازہ میں یہ آگ لگوائی گئی ہے، دکاندار نے خدشہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہمیں تو لگتا ہے گل پلازہ میں یہ آگ لگوائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد متاثرہ دکانداروں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا “ہمیں لگتا ہے یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے، جس تیزی سے آگ پھیلی، ہمیں سمجھ میں ہی نہیں آیا۔”

دکاندار نے بتایا کہ “ہم دکاندار ہیں اور ہمیں پتہ ہی نہیں چلا کہ ایک فیملی بھاگی آئی، تب جا کے معلوم ہوا۔

میں ایک فیملی کونکالنےکی کوشش کر رہاتھا، تاہم شب معراج کی وجہ سے لوگ مارکیٹ زیادہ نہیں آئے تھے، 10 بجے مارکیٹ بندہوجاتی ہے،دکاندار

دکانداروں نے ر زور دیا کہ “لائٹس بند کرنے والوں کے خلاف بھی ایف آئی آر ہونی چاہیے۔”

خیال رہے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی خوفناک آگ نے شہر کو سوگوار کر دیا۔

سانحے میں اب تک 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 74  ہوگئی ہے۔

ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ جاری ہے اور ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں