پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

گلُ پلازہ کے دکانداروں کو کہاں منتقل کیا جائے؟ گورنر نے جگہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مولانا بشیر فاروقی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے دکانداروں کو صدر پارکنگ پلازہ میں دکانداروں کو منتقل کیا جائے گُل پلازہ کے دکانداروں کو پارکنگ پلازہ منتقل کرنے کیلئے میئرکراچی کو خط لکھوں گا ہم کچھ عرصے کےلئے ان کو پارکنگ پلازہ منتقل کر کے کاروبار شروع کراسکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے کہا گیا گل پلازہ کے باہر لوگ مشتعل ہیں وہاں آنا خطرہ ہو گا میں نے کہا نہیں یہ وقت ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ہم نے کسی کے ساتھ بلیم گیم نہیں کھیلنا آج گورنرہاؤس گل پلازہ کےشہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

یہ پڑھیں: گل پلازہ کی تمام خبریں

گورنرسندھ نے کہا کہ پاک بحریہ کا شکریہ جنھوں نے 20منٹ میں 4اسنارکلز بھیجیں، چیئرمین کے پی ٹی کا شکریہ جنھوں نے فوری رسپانس دیا، اتنے سالوں سے گل پلازہ کی مینجمنٹ کا کیا کردار رہا اس پر بھی بات کرنا ہو گی، صرف گل پلازہ نہیں تمام پلازہ کی سیفٹی پر بات کرنا ہوگی ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت آگے جاچکے ہیں۔

سانحہ گل پلازہ پر کراچی کی فضا سوگوار، 27 لاشوں میں 20 کی شناخت، 83 لاپتا رپورٹ

ان کا کہنا تھا کہ رشوت لے کر دکانون کی اجازت دینا رشوت نہیں بلکہ یہ قتل ہے معاشرتی طور پر جو گھناؤنا جرم کیا جارہا ہے اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون موجود ہے لیکن عملدرآمد نہیں ہے اس شہر کی آہوں سے ہم سب کو ڈرنا چاہیے، دکانیں بن جائیں گی، کاروبار کھڑا کر لیں گے لیکن جانیں کہاں سے لائیں گے، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں بہت گر چکے ،ہم مینج کرنا سیکھ گئے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں اس سانحے سے سبق سیکھنا ہوگا، قانون کے برعکس پلازہ بنا ہوا ہے یا بننے جارہا ہے تو ہمیں اسے روکنا ہو گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں