کراچی: سانحہ گل پلازہ کے 9 روز مکمل ہوچکے ہیں، تاہم 46 افراد کی تلاش معمہ بن گئی ہے، 55 خاندانوں کے ڈی این اے حاصل کیے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گل پلازہ کے افسوسناک سانحے کے بعد وہاں لاپتہ ہونے والے درجنوں لوگوں کی تلاش معمہ بن گئی ہے، 46 افراد کی تلاش کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، پولیس سرجن نے بتایا کہ مسنگ پرسنز کے 55 خاندانوں کے ڈی این اے حاصل کیے گئے ہیں تاکہ انھیں میچ کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے لوگ بھی گل پلازہ میں جاں بحق ہوئے جن کا پتہ نہیں، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے بتایا کہ 63 لاپتہ افراد کےلئے 55 خاندانوں کے ڈی این اے لیے گئے، ڈی این اے کے ذریعے مجموعی طور پر 24 افراد کی شناخت مکمل ہوئی۔
Gul Plaza News- گل پلازہ
ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ ایک ڈی این اے کا ریفرنس نہیں مل سکا، سانحہ گل پلازہ میں موت کے منہ میں جانے والے 46 افراد کی باقیات کے سیمپلز ناقابل شناخت ہیں۔
ذرائع سی پی ایل سی نے بتایا کہ 46 افراد کی وقوعہ کے وقت لوکیشن، آخری کال و دیگر تفصیل کی مدد سے تلاش جاری ہے، 46 افراد کی تفصیل پولیس کے اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔
گل پلازہ کی بیسمنٹ میں آنے اور جانے والے راستے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


