کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق شہروز اقبال کی میت گھر پہنچا دی گئی ، جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ کے سانحے میں جاں بحق ہونے والے شہروز اقبال کی میت شناخت کے بعد ان کے گھر پہنچا دی گئی ہے۔
شہروز اقبال کی میزنائن پر کرکری کی دکان تھی، جہاں وہ کاروبار کر رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق شہروز کوشش کے باوجود گل پلازہ سے باہر نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکا جبکہ دکان کا ایک کاریگر چھلانگ لگا کر زخمی ہوا۔
شہروز کی شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی اور ان کا چار سال کا بیٹا ہے جبکہ ان کے تین بھائیوں کی بھی گل پلازہ میں دکانیں تھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


