سانحہ گل پلازہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر دل بے چین ہے، ایک بھائی کی اپنے بھائی کےلیے فریاد نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ کے متاثرین اپنے پیاروں کے متلاشی ہیں، گل پلازہ کی جلی ہوئی عمارت کے باہر محمد حمید اپنے بھائی محمد عارف کا انتظار کررہے ہیں جن کی عمر 42 سال ہے۔
gul plaza تمام خبریں
اپنے بھائی کے متلاشی محمد حمید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب گھر جاتا ہوں تو چھوٹی چھوٹی بھتیجیاں پوچھتی ہیں کہ پاپا کہاں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہفتے کی رات 10 بجے سے اپنے بھائی کو نہیں دیکھا ہے، خدارا ریسکیو تیزی سے کام کرے، حکومت سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ ہمارے بھائی کو لاکر دے دے۔
محمد حمید نے کہا کہ ماں بیچاری بیمار ہے وہ آس لگا کر بیٹھی ہے، ہمارا بیٹا آئیگا، کہاں سے آئیگا بیٹا، ان میں سے ہمارا بیٹا ملے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


