جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحہ : جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گل پلازہ سانحہ میں زندہ جل کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 67 تک جا پہنچی، اب تک17 میتوں کی شناخت ہوسکی۔

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی تاہم اب تک صرف 17 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملبے سے مزید باقیات بھی مل گئی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عمارت کی حالت اتنی خستہ ہوچکی ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کو بھی اپنی جان کا خطرہ ہے۔

عمارت گرنے والے حصوں میں لاپتہ افراد کی تلاش چیلنج بن گئی تاہم ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش جاری ہیں۔

تکنیکی کمیٹی نے آگ سے متاثرہ گل پلازہ کو مخدوش قرار دے کر گرانے کی سفارش کردی ہے، جبکہ بحالی کمیٹی کے رکن جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ متاثرین کو معاوضے کے لیے آج سے فارم جاری کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں گل پلازہ کے باہر کئی روز سے کھڑے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ریسکیو اور تحقیقاتی عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کو 6 روز ہوگئے مگر تاحال لاپتہ افراد کو تلاش نہیں جاسکا۔

مزید پڑھیں : سیمپل کیلئے جب باقیات کو ہاتھ لگاتے ہیں تو وہ پاؤڈر بن جاتی ہے

سول اسپتال ڈی این اے لیب کے شناخت پروجیکٹ کے انچارج عامر حسن نے گل پلازہ سے ملنے والی باقیات سے متعلق دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

انچارج ڈی این اے لیب عامر حسن نے کہا ہے کہ گُل پلازہ سے آنے والی باقیات کی حالت انتہائی خراب ہے، ڈی این اے کیلیے سیمپل بھی نہیں لیے جاسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت لاشیں صرف 6 جبکہ خراب حالت میں 1 لاش ملی تھی، مجموعی طور پر اب تک صرف 15 افراد کی شناخت ہوسکی ہے، جو بھی باڈیز ملی رہی تھی وہ باقیات کی صورت میں تھیں۔

اب جو میتیں مل رہی ہیں وہ مکمل طور پر جلی ہوئی ہیں، سیمپل کے لیے جب باقیات کو ہاتھ لگاتے ہیں تو وہ پاؤڈر بن جاتی ہیں، ڈی این اے سیمپل لیے جارہے ہیں، شناخت کا عمل جاری ہے۔

گل پلازہ مخدوش قرار، منہدم کرنے کی سفارش

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں