ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحہ: آگ کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ رہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ طور پر محفوظ رہے، اطراف کی چیزیں جل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے باوجود قرآن شریف کا نسخہ محفوظ رہا، گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے والے ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو عملے نے گل پلازہ کے ملبے سے قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی نکال لیا، آگ کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ رہے۔

Gul Plaza News- گل پلازہ

ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ جس مقام پرقرآنِ کریم موجود تھا، آگ سےاطراف میں مکمل تباہی ہوئی، قرآنِ پاک اور لوحِ قرآنی آگ سے مکمل طور پر محفوظ رہے۔

گل پلازہ یونین کے صدر تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ سانحے میں 10 سے 15ارب کا نقصان ہوا ہے، دکانوں میں جو سامان جلا وہ 10 سے15 ارب روپے کا ہے، حکومت کی جانب سے گل پلازہ کے امدادی کاموں سے مطمئن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ہے، سندھ حکومت نے چیمبر آف کامرس کو ضامن بنایا ہے، زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، ادریس اور مجید ماکڑا متاثرین کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقات میں اہم شواہد سامنے آنے کا امکان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں