پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحے کو جعل سازوں نے کمائی کا ذریعہ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جعل سازوں نے گل پلازہ سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ، متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ ایک دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعے کے بعد چند بے ضمیر ،مفاد پرست جعل سازوں نے اس سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔

گل پلازہ متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیجے جارہے ہیں جن میں لوگوں سے مدد کی اپیل کی جارہی ہے اور دکانیں جل جانے کے جھوٹے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔

گل پلازہ کے باہر بھی بعض افراد نے جھوٹے دعوے کر کے انتظامیہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے بتایا ایک کروڑ معاوضے کے اعلان کے بعد بہت سارے دعوے دار سامنے آئے ، ایک کم عمر بچے نے ٹک ٹاک پر لائیک کے لئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ میرا بھائی اس سانحے میں لاپتہ ہے، جس کے بعد بچے نے معذرت کی جبکہ ایک خاتون بھی منظر عام پر آئیں اور جھوٹے دعویٰ کئے۔

خیال رہے کراچی کے گل پلازہ میں سات روز سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران مزید انسانی باقیات برآمد ہوئی، جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔

یہ پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی تمام خبریں

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز سول اسپتال کراچی میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے مزید باقیات بھجوائی گئی تھیں، پوسٹ مارٹم کے دوران اندازہ ہوا ہے کہ برآمد ہونے والی باقیات کی مقدار زیادہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کے مطابق گل پلازہ میں سرچ آپریشن اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، امید ہے سرچ آپریشن آج مکمل کر لیا جائے گا۔

سرکاری فہرست کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 77 ہے تاہم مزید کوئی لاپتہ ہے تو وہ رابطہ کرسکتا ہے امید ہے سرچ آپریشن آج مکمل کر لیا جائے گا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں