بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

سانحہ گل پلازہ : ملبے سے ملنے والی انسانی باقیات کی لاکٹ کی مدد سے شناخت

اشتہار

حیرت انگیز

راچی: سانحہ گل پلازہ میں ملبے سے ملنے والی انسانی باقیات کی لاکٹ کی مدد سے شناخت ہوگئی تاہم مصباح کے خاندان کے مزید چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں ملبے سے ملنے والی انسانی باقیات کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ گلے میں پہنے گئے لاکٹ کی مدد سے لاش کی شناخت 33 سالہ مصباح دختر عرفان کے نام سے کی گئی ہے۔

ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ مصباح کی میت قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی تاہم مصباح کے خاندان کے مزید چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

پولیس سرجن نے مزید بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں اب تک مجموعی طور پر آٹھ میتوں کی شناخت مکمل کی جاچکی ہے جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں :سانحہ گل پلازہ : جاں بحق 27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل

خیال رہے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ 27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا اور اب تک 16 لاشوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن کا کہنا تھا ان میں سے 6 لاشیں شناخت کے قابل تھیں جبکہ ایک لاش کی شناخت شناختی کارڈ کی مدد سے کی گئی ہے، مزید برآں 50 لواحقین کے ڈی این اے کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ تمام نمونے سندھ فارنسک ڈی این اے لیب، جامعہ کراچی بھجوا دیے گئے ہیں اور لاشوں کی شناخت ڈی این اے کراس میچنگ کے ذریعے کی جائے گی۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں