جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحے پر عالمی برادری کا اظہارِ افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گل پلازہ سانحے پر عالمی برادری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ہمدردی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں پیش آنے والی آتشزدگی کے واقعے پر عالمی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں کے دکھ میں وہ شریک ہیں، اور ان افراد سے بھی ہمدردی رکھتے ہیں جو اپنے عزیزوں کی خبر کے منتظر ہیں۔

روسی سفارتخانے کے ترجمان نے گل پلازہ کی آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس پاکستان کے دوست عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

سانحہ گل پلازہ سے متعلق خبریں

روس نے یاد دلایا کہ 17 جنوری کو سرگودھا اور گوادر میں ٹریفک حادثات میں بھی متعدد جانیں ضائع ہوئیں۔

ترکیہ اور ایران سمیت مختلف ممالک نے بھی تعزیتی پیغامات جاری کیے، پاکستان میں ترک سفارت خانے نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے دکھ میں ہمدردی ظاہر کی۔

اس کے علاوہ فرانس اور اٹلی کے رہنماؤں نے بھی اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اعلان کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں