ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

گل پلازہ سانحہ: کراچی کے تجارتی مراکز میں 200 سے زائد فائر سیفٹی سلنڈر نصب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سانحہ گل پلاز کے افسوسناک واقعے کے بعد کراچی کے مختلف تجارتی مراکز میں 200 سے زائد فائرسیفٹی سلنڈر نصب کردیے گئے۔

سانحہ گل پلازہ کے بعد انتظامیہ کے نوٹسز ملنے پر مارکیٹس ایسوسی ایشنز کو ہوش آگیا، مختلف مارکیٹوں میں فائرسیفٹی کےلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس اقدام کے 200 سے زائد فائرسیفٹی سلنڈر نصب کردیے گئے ہیں تاکہ آگ سے بچاؤ کے اقدامات ممکن بنائے جاسکیں۔

صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز نے بتایا کہ ایس او پیز پرعملدرآمد کراکر ہر مارکیٹ میں فائرسیفٹی سلنڈرنصب کرارہے ہیں، تاجروں کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

Gul Plaza News- گل پلازہ

کراچی میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اندوہناک سانح کے بعد انتظامہ متحرک ہوگئی ہے، ان فائرسیفٹی اقدامات کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا ہے۔

ایس بی سی اے نے شہر کے 3 اضلاع میں عمارتوں کا سروے کیا ہے، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سروے میں 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہیں، ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کا فائر آڈٹ شروع کیا گیا۔

300 سے زائد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے پر ایس بی سی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کیے گئے، عمارتوں کو 3 روز کے اندر فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع ایس بی سی اے نے بتایا کہ چند عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات ناکارہ حالت میں پائے گئے، بیشتر بلندعمارتوں میں ہنگامی اخراج موجود نہیں۔

ایس بی سی اے نے بتایا کہ چند عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے بند پائے گئے، سروے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ فائر بریگیڈ کاعملہ بھی موجود تھا۔

کراچی: بیشتر بلند عمارتوں میں اگ لگنے کی صورت میں ہنگامی اخراج موجود نہیں، سروے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں